نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
نماز کے متفرق مسائل

10. بیٹھ کر نماز پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے

حدیث نمبر: 196
112- مالك عن إسماعيل بن محمد بن سعد بن أبى وقاص عن مولى لعمرو بن العاص أو لعبد الله بن عمرو عن عبد الله بن عمرو بن العاص أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”صلاة أحدكم وهو قاعد مثل نصف صلاته وهو قائم.“
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بیٹھ کر (نفلی) نماز پڑھنے والے کو کھڑے ہو کر(نفلی) نماز پڑھنے والے کی نسبت آ دھا ثواب ملتا ہے۔
تخریج الحدیث: «112- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 136/1 ح 305، ك 8 ب 6 ح 19) التمهيد 131/1، الاستذكار: 375، و أخرجه الجوهري فى مسند الموطأ (271) من حديث مالك به وفيه علة وللحديث شاهد صحيح فى صحيح مسلم (735) وبه صح الحديث والحمدلله.»