نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
وضو کا بیان

5. باوضو مسجد میں بیٹھنے کی فضیلت

حدیث نمبر: 60
330- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”إن الملائكة تصلي على أحدكم ما دام فى مصلاه الذى صلى فيه ما لم يحدث تقول: اللهم اغفر له اللهم ارحمه.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی نماز پڑھ کر اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لئے دعا گو رہتے ہیں جب تک کہ اس کا وضو ٹوٹ نہ جائے۔ وہ کہتے ہیں: «اللهم اغفر له اللهم ارحمه» اے ہمارے اللہ! اس کو بخش دے۔ اے ہمارے اللہ! اس پر رحم فرما۔
تخریج الحدیث: «330- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 160/1 ح 381، ك 9 ب 18 ح 51 نحو المعنيٰ) التمهيد 39/18، الاستذكار: 351، و أخرجه البخاري (659) من حديث مالك به.»