نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
غسل کا بیان

5. خاوند اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر غسل کرنا

حدیث نمبر: 47
450- وبه: أنها كانت تقول: كنت اغتسل أنا ورسول الله صلى الله عليه وسلم من إناء واحد.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «450- الموطأ (رواية ابي مصعب: 145) و أخرجه النسائي (128/1 ح 233، 201/1 ح 411) والجوهري في مسند الموطأ (740) من حديث مالك به ورواه البخاري (7339) من حديث هشام بن عروه به نحو المعني بالفاظ أخريٰ۔ وصرح هشام بالسماع عند احمد (193/6 ح 25608) وهو بري من التدليس كما تقدم في الحديث السابق: 449.»
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 47 کے فوائد و مسائل
حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 47  
´خاوند اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر غسل کرنا`
«. . . 450- وبه: أنها كانت تقول: كنت اغتسل أنا ورسول الله صلى الله عليه وسلم من إناء واحد. . . .»
. . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے۔ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 47]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه النسائي 128/1 ح 233، 201/1 ح 4119 والجوهري فى مسند الموطأ 7409 من حديث مالك به وروه البخاري 7339، من حديث هشام بن عروه به نحو المعني بالفاظ أخريٰ و صرح هشام بالسماع عند أحمد 193/6 ح 25608، وهو برئ من التدليس كما تقدم فى الحديث السابق الموطأ 449 ]

تفقه:
➊ میاں بیوی کا ایک برتن س اکھٹے پانی لے کر نہانا جائز ہے۔
➋ غسل یا وضو کے لئے پانی کی کوئی مقدار متعین نہیں۔ نیز دیکھئے: [الموطأحديث: 34]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 450