نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحُدُودِ
کتاب: حدوں کے بیان میں


امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیٹی یا بیٹے کی لونڈی سے جماع کرے تو حد نہ پڑے گی، لیکن لونڈی کی قیمت دینی ہوگی، حاملہ ہو یا نہ ہو۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 19ق2»

حدیث نمبر: 1561
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَالَ لِرَجُلٍ خَرَجَ بِجَارِيَةٍ لِامْرَأَتِهِ مَعَهُ فِي سَفَرٍ، فَأَصَابَهَا، فَغَارَتِ امْرَأَتُهُ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: وَهَبَتْهَا لِي. فَقَالَ عُمَرُ : " لَتَأْتِينِي بِالْبَيِّنَةِ أَوْ لَأَرْمِيَنَّكَ بِالْحِجَارَةِ". قَالَ: فَاعْتَرَفَتِ امْرَأَتُهُ أَنَّهَا وَهَبَتْهَا لَهُ
حضرت ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن سے روایت ہے ایک شخص اپنی بیوی کی لونڈی کو سفر میں ساتھ لے کر نکلا، وہاں اس سے صحبت کی۔ عورت نے رشک کے مارے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہدیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مرد سے پوچھا، وہ بولا کہ عورت نے اس لونڈی کو مجھے ہبہ کر دیا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا تو تو گواہ لا ہبہ کے، نہیں تو تجھے رجم کروں گا۔ اس وقت عورت نے کہہ دیا کہ ہاں میں نے ہبہ کردیا تھا۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17081، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13440، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 28536، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 20»
Previous    1    2