نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحُدُودِ
کتاب: حدوں کے بیان میں


حدیث نمبر: 1542
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنَّهُ قَالَ: بَلَغَنِي، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَسْلَمَ، يُقَالُ لَهُ: هَزَّالٌ: يَا هَزَّالُ، " لَوْ سَتَرْتَهُ بِرِدَائِكَ، لَكَانَ خَيْرًا لَكَ" . قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ يَزِيدُ بْنُ نُعَيْمِ بْنِ هَزَّالٍ الْأَسْلَمِيِّ، فَقَالَ يَزِيدُ: هَزَّالٌ جَدِّي، وَهَذَا الْحَدِيثُ حَقٌّ
حضرت سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ایک شخص کو جو اسلم کے قبیلے سے تھا اس کا نام ہزال تھا کہ اے ہزال! اگر اس خبر کو تو چھپا لیتا تو تیرے واسطے بہتر ہوتا۔ یحییٰ بن سعید نے کہا کہ میں نے اس حدیث کو ایک مجلس میں بیان کیا جس میں یزید بن نعیم بن ہزال اسلمی بیٹھے تھے، تو یزید نے کہا کہ ہزال میرے دادا تھے، اور یہ حدیث سچ ہے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4377، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7141، 7142، 7143، 7237، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17097، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13342، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29373، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22239، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 3»

حدیث نمبر: 1543
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَجُلًا اعْتَرَفَ عَلَى نَفْسِهِ بِالزِّنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَشَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، " فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُجِمَ" . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: فَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ يُؤْخَذُ الرَّجُلُ بِاعْتِرَافِهِ عَلَى نَفْسِهِ
ابن شہاب کہتے تھے کہ ایک شخص نے اقرار کیا زنا کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں، اور چار بار اقرار کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے رجم کرنے کا حکم کیا، وہ رجم کیا گیا۔ ابن شہاب نے کہا کہ اسی وجہ سے آدمی اپنے پر جو اقرار کرے اس کا مواخذہ ہوتا ہے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5271، 6815، 6825، 7167، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1691، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4428، وابن ماجه فى «سننه» برقم:2554، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1429، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9844، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 4»
Previous    1    2    3    4    5    6    Next