نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْبُيُوعِ
کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں

16. بَابُ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالْفِضَّةِ تِبْرًا وَعَيْنًا
16. سونے اور چاندی کی بیع کا بیان مسکوک ہو یا غیر مسکوک

حدیث نمبر: 1329
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّعْدَيْنِ أَنْ يَبِيعَا آنِيَةً مِنَ الْمَغَانِمِ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ، فَبَاعَا كُلَّ ثَلَاثَةٍ بِأَرْبَعَةٍ عَيْنًا أَوْ كُلَّ أَرْبَعَةٍ بِثَلَاثَةٍ عَيْنًا. فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَرْبَيْتُمَا فَرُدَّا"
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حکم کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں سعد کو کہ جتنے برتن سونے اور چاندی کے مالِ غنیمت میں آئے ہیں، ان کو بیچ ڈالو۔ انہوں نے تین تین برتنوں کو چار چار نقد کے عوض بیچا، یا چار چار کو تین تین نقد کے عوض میں بیچا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں نے سود کیا، اس بیع کو رد کرو۔
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق
شیخ سلیم ہلالی نے اس کی سند کو مرسل یا معضل ہونے کی بناء پر ضعیف قرار دیا ہے اور شیخ احمد علی سلیمان نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 28»

حدیث نمبر: 1330
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ ، عَنْ أَبِي الْحُبَاب سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ، لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دینار کو ایک دینار کے بدلے میں بیچو اور ایک درہم کو ایک درہم کے بدلے میں، نہ زیادہ کے بدلے میں۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1588، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5012، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4571، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6115، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10597، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8923، 10436، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6375، 6376، والبزار فى «مسنده» برقم: 8214، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5779، 5780، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 6103، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 29»
1    2    3    4    5    Next