نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجِهَادِ
کتاب: جہاد کے بیان میں


حدیث نمبر: 1003
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، يَقُولُ: " لَيْسَ بِرِهَانِ الْخَيْلِ بَأْسٌ إِذَا دَخَلَ فِيهَا مُحَلِّلٌ، فَإِنْ سَبَقَ أَخَذَ السَّبْقَ، وَإِنْ سُبِقَ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ شَيْءٌ"
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت سعید بن مسیّب کہتے تھے: گھڑ دوڑ کی شرط میں کچھ قباحت نہیں ہے، جب دو شخصوں کے بیچ میں ایک اور شخص آجائے، اگر وہ آگے بڑھ جائے تو شرط کا روپیہ لے لے، اور جب پیچھے رہے کچھ نہ دے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19772، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2008، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33540، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 46»

حدیث نمبر: 1004
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُئِيَ وَهُوَ يَمْسَحُ وَجْهَ فَرَسِهِ بِرِدَائِهِ فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: " إِنِّي عُوتِبْتُ اللَّيْلَةَ فِي الْخَيْلِ"
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں نے دیکھا کہ اپنے گھوڑے کا منہ چادر سے صاف کر رہے ہیں، لوگوں نے اس کا سبب پوچھا، آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: رات مجھ پر عتاب ہوا گھوڑے کی خبر نہ لینے پر۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2438، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1155، وابن عبدالبر فى «التمهيد» برقم: 100/24، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 47»
Previous    1    2    3    Next