نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحَجِّ
کتاب: حج کے بیان میں


حدیث نمبر: 948
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك , عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ كَرِيزٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَفْضَلُ الدُّعَاءِ دُعَاءُ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَأَفْضَلُ مَا قُلْتُ: أَنَا وَالنَّبِيُّونَ مِنْ قَبْلِي: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ"
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ بن کریز رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہتر دعاؤں میں عرفے کی دعا ہے، اور بہتر اس میں جو کہا میں نے اور میرے سے پہلے پیغمبروں نے «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ہے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8391، 9473، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 1677 وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8125، وبغوي فى «شرح السنة» ‏‏‏‏برقم: 1929، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 246»

حدیث نمبر: 949
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ، وَعَلَى رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ، فَلَمَّا نَزَعَهُ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْتُلُوهُ" .¤ قَالَ مَالِك: وَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ مُحْرِمًا وَاللَّهُ أَعْلَمُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے مکے میں جس سال مکہ فتح ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر خود تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اُتارا تو ایک شخص آیا اور بولا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابن خطل (ایک کافر تھا جس کا نام عبدالعزیٰ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا خون مباح کر دیا تھا) کعبے کے پردے پکڑے ہوئے لٹک رہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو مار ڈالو۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن احرام نہیں باندھے تھے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1846، 3044، 4286، 5808، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1357، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3063، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3719، 3721، 3805، 3806، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2869، 2870، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3836، 3837، 8530، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2685، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1693، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1981، 2500، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2805، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9949، 12976، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12250، 12251، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1246، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 112، 113، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9034، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 247»
Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next