نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحَجِّ
کتاب: حج کے بیان میں

79. بَابُ مَا يَفْعَلُ مَنْ نَسِيَ مِنْ نُسُكِهِ شَيْئًا
79. جو شخص کوئی رکن بھول جائے اس کا بیان

حدیث نمبر: 943
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَنْ نَسِيَ مِنْ نُسُكِهِ شَيْئًا أَوْ تَرَكَهُ فَلْيُهْرِقْ دَمًا" . قَالَ أَيُّوبُ: لَا أَدْرِي، قَالَ: تَرَكَ أَوْ نَسِيَ.
سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: جو شخص اپنے کاموں میں سے کوئی کام بھول جائے یا چھوڑ دے تو ایک دم دے (یعنی قربانی)۔ ایوب نے کہا: مجھے یاد نہیں سعید نے بھول جائے کہا یا چھوڑ دے کہا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9016، 9792، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 8925، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2534، 2535،2536، 2538، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 240»

قَالَ مَالِك: مَا كَانَ مِنْ ذَلِكَ هَدْيًا، فَلَا يَكُونُ إِلَّا بِمَكَّةَ، وَمَا كَانَ مِنْ ذَلِكَ نُسُكًا فَهُوَ يَكُونُ حَيْثُ أَحَبَّ صَاحِبُ النُّسُكِ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اس دم میں سے جو ہدی ہو وہ تو خواہ مخواہ مکہ میں جائے گی، جو کوئی اور عبادت ہو تو اختیار ہے جہاں چاہے کرے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 240»