نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحَجِّ
کتاب: حج کے بیان میں
62. بَابُ التَّلْبِيدِ
62. تلبید کا بیان
حدیث نمبر: 895
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص بال گوندھے (احرام کے وقت) وہ سر منڈوا دے احرام کھولتے وقت، اور اس طرح بال نہ گوندھو کہ تلبید سے مشابہت ہو جائے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم:5914، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9582، 9682، 9683، 9684، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6135، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 14724، 14727، والطبراني فى "الكبير"، 13062، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 191»
حدیث نمبر: 896
حضرت سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص جوڑا باندھے یا گوندھ لے یا تلبید کرے بالوں کو (احرام کے وقت) تو واجب ہو گیا اس پر سر منڈانا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9586، 9682، 9683، 9684، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6135، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 14724، 14727، والطبراني فى "الكبير"، 13062، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 192»