نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْقِبْلَةِ
کتاب: قبلہ کے بیان میں


حدیث نمبر: 467
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَاتِكَةَ بِنْتِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، امْرَأَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّهَا كَانَتْ تَسْتَأْذِنُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ إِلَى الْمَسْجِدِ فَيَسْكُتُ، فَتَقُولُ:" وَاللَّهِ لَأَخْرُجَنَّ إِلَّا أَنْ تَمْنَعَنِي" فَلَا يَمْنَعُهَا
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی بی بی سیدہ عاتکہ رضی اللہ عنہا اجازت مانگتی تھیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مسجد جانے کی، تو چپ ہو جاتے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔ پس کہتیں سیدہ عاتکہ رضی اللہ عنہا: میں تو قسم اللہ کی جاؤں گی جب تک تم منع نہ کرو گے، تو نہیں منع کرتے تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کو۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 40/1، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5147، شركة الحروف نمبر: 428، فواد عبدالباقي نمبر: 14 - كِتَابُ الْقِبْلَةِ-ح: 14»

حدیث نمبر: 468
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " لَوْ أَدْرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَحْدَثَ النِّسَاءُ لَمَنَعَهُنَّ الْمَسَاجِدَ كَمَا مُنِعَهُ نِسَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ" . قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ: فَقُلْتُ لِعَمْرَةَ: أَوَ مُنِعَ نِسَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ الْمَسَاجِدَ، قَالَتْ: نَعَمْ
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے جو اس زمانے میں عورتوں نے نکالا ہے، البتہ روک دیتے ان کو مسجدوں میں جانے سے، جیسے روک دی گئیں عورتیں بنی اسرائیل کی۔ کہا یحییٰ بن سعید نے: میں نے پوچھا: عمرہ سے کیا بنی اسرائیل کی عورتیں روکی گئیں تھیں مسجدوں سے؟ کہا: ہاں۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 869، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 445، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1698، وأبو داود فى «سننه» برقم: 569، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5455، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25044، 25241، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5112، 5113، 6289، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 7692، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4713، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1191، 6813، والطبراني فى «الصغير» برقم: 445، شركة الحروف نمبر: 429، فواد عبدالباقي نمبر: 14 - كِتَابُ الْقِبْلَةِ-ح: 15»
Previous    1    2