نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ
کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں


حدیث نمبر: 420
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ لِإِنْسَانٍ: " إِنَّكَ فِي زَمَانٍ كَثِيرٌ فُقَهَاؤُهُ، قَلِيلٌ قُرَّاؤُهُ، تُحْفَظُ فِيهِ حُدُودُ الْقُرْآنِ وَتُضَيَّعُ حُرُوفُهُ، قَلِيلٌ مَنْ يَسْأَلُ كَثِيرٌ مَنْ يُعْطِي، يُطِيلُونَ فِيهِ الصَّلَاةَ وَيَقْصُرُونَ الْخُطْبَةَ، يُبَدُّونَ أَعْمَالَهُمْ قَبْلَ أَهْوَائِهِمْ، وَسَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ قَلِيلٌ فُقَهَاؤُهُ كَثِيرٌ قُرَّاؤُهُ، يُحْفَظُ فِيهِ حُرُوفُ الْقُرْآنِ وَتُضَيَّعُ حُدُودُهُ، كَثِيرٌ مَنْ يَسْأَلُ قَلِيلٌ مَنْ يُعْطِي، يُطِيلُونَ فِيهِ الْخُطْبَةَ وَيَقْصُرُونَ الصَّلَاةَ، يُبَدُّونَ فِيهِ أَهْوَاءَهُمْ قَبْلَ أَعْمَالِهِمْ"
حضرت یحییٰ ابن سعید سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ایک شخص سے: تم ایسے زمانے میں ہو کہ عالم اس میں بہت ہیں، صرف لفظ پڑھنے والے کم ہیں، عمل کیا جاتا ہے قرآن کے حکموں پر، اور لفظوں کا ایسا خیال نہیں کیا جاتا، پوچھنے والے کم ہیں، جواب دینے والے بہت ہیں، یا بھیک مانگنے والے کم ہیں اور دینے والے بہت ہیں، لمبا کرتے ہیں نماز کو اور چھوٹا کرتے ہیں خطبہ کو، نیک عمل پہلے کرتے ہیں اور نفس کی خواہش کو مقدم نہیں کرتے، اور قریب ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ کم ہوں گے عالم اس وقت میں، الفاظ پڑھنے والے بہت ہوں گے، یاد کیے جائیں گے الفاظ قرآن کے، اور اس کے حکموں پر عمل نہ کیا جائے گا، پوچھنے والے اور مانگنے والے بہت ہوں گے اور جواب دینے والے اور دینے والے بہت کم ہوں گے، لمبا کریں گے خطبہ کو اور چھوٹا کریں گے نماز کو، اپنی خواہشِ نفس پر چلیں گے اور عمل نیک نہ کریں گے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 3831، 8581، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5845، 5846، والبزار فى «مسنده» برقم: 1908، 1909، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3787، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 5242، والطبراني فى "الكبير"، 8566، والبيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 5000، شركة الحروف نمبر: 387، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 88»

حدیث نمبر: 421
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّهُ قَالَ: بَلَغَنِي،" أَنَّ أَوَّلَ مَا يُنْظَرُ فِيهِ مِنْ عَمَلِ الْعَبْدِ الصَّلَاةُ، فَإِنْ قُبِلَتْ مِنْهُ نُظِرَ فِيمَا بَقِيَ مِنْ عَمَلِهِ، وَإِنْ لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ لَمْ يُنْظَرْ فِي شَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ"
یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ پہنچا ان کو: قیامت کے دن پہلے نماز دیکھی جائے گی، اگر نماز قبول ہوگئی تو پھر اور عمل اس کے دیکھے جائیں گے، ورنہ کوئی عمل پھر نہ دیکھا جائے گا۔
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف - مرفوع صحيح، وانظر الترمذي فى «جامعه» برقم: 413، وأبو داود فى «سننه» برقم: 864، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 466، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1425،
شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ اس کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے اور شیخ احمد علی سلیمان نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ البتہ یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح ثابت ہے دیکھئے الترمذي فى «جامعه» برقم: 413، وأبو داود فى «سننه» برقم: 864، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 466، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1425، شركة الحروف نمبر: 388، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 89»
Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next