نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ
کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں
6. بَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِ إِذَا كَانَ إِمَامًا أَوْ كَانَ وَرَاءَ إِمَامٍ
6. مسافر کا امام ہونا یا امام کے پیچھے نماز پڑھنا
حدیث نمبر: 346
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب مدینہ سے مکہ آئے تو جماعت کے ساتھ دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیتے، پھر کہتے: اے مکہ والو! تم اپنی نماز پوری پڑھو کیونکہ ہم مسافر ہیں۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2813، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5411، 5412، 5584، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4369، 4370، 4371، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3881، 3882، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2415، 2416، 2417، 2418، شركة الحروف نمبر: 321، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 19»
حدیث نمبر: 347
زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے والد اسلم رحمہ اللہ نے بھی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اسی (گزشتہ روایت) کی طرح بیان کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2415، 2416، 2417، 2418، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5411، 5412، 5584، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 1552، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4369، 4370، 4371، شركة الحروف نمبر: 322، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 19ق»