نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الطَّهَارَةِ
کتاب: طہارت کے بیان میں


حدیث نمبر: 33
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَسْتَنْثِرْ، وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ" . ¤ قَالَ يَحْيَى: سَمِعْتُ مَالِكًا يَقُولُ، فِي الرَّجُلِ يَتَمَضْمَضُ وَيَسْتَنْثِرُ مِنْ غَرْفَةٍ وَاحِدَةٍ: إِنَّهُ لَا بَأْسَ بِذَلِكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: جو شخص وضو کرے تو ناک چھینکے اور جو ڈھیلے لے تو طاق لے۔
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک ہی چلو لے کر کلی بھی کرے اور ناک میں بھی پانی ڈالے تو کچھ حرج نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 161، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 237، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 75، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1410، 1438، 1439، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 86، 88، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 95، 98، وأبو داود فى «سننه» برقم: 35، 140، والدارمي فى «مسنده» برقم: 689، 730، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 337، 338، 409، 3498، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 223، 235، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7341، 7420، والحميدي فى «مسنده» برقم: 987، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5905، 6255، شركة الحروف نمبر: 31/1، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 4»

حدیث نمبر: 34
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ قَدْ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ مَاتَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فَدَعَا بِوَضُوءٍ، فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ: يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ"
امام مالک رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ مجھ کو پہنچا کہ سیّدنا عبدالرحمٰن بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہما گئے اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جس دن مرے سیّدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، تو منگایا سیّدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ نے پانی وضو کا، پس کہا سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے: پورا کرو وضو کو کیونکہ میں نے سنا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: خرابی ہے ایڑیوں کو آگ سے۔
تخریج الحدیث: «صحيح، و أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 240، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 451، 452، وأحمد فى «مسنده» برقم:81، 84، 99، شركة الحروف نمبر: 31/2، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 5»
Previous    1    2    3    4    Next