نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
متفرق


وَبِهِ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَتَرَ حُرْمَةَ مُؤْمِنٍ سَتَرَهُ اللهُ مِنَ النَّارِ».‏‏‏‏
اور اسی سند کے ساتھ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی مومن کی حرمت کو ڈھانپے گا، اللہ اسے آگ سے محفوظ رکھے گا۔
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى الصغير برقم: 68، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

حَدَّثَنَا حُبَابُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حُبَابٍ التُّسْتَرِيُّ، بِالْبَصْرَةِ [ فِي الْبَصْرَةِ ]، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي حَفْصٍ التُّومَنِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْقَصَّاقِ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ ابْنِ عُمَرَ، فَمَرَّ عَلَى قَوْمٍ قَدْ نَصَبُوا طَائِرًا اتَّخَذُوهُ غَرَضًا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَعَنَ اللهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ هَذَا. ¤ لَمْ يُسْنِدُ دَاوُدُ بْنُ الْقَصَّاقِ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، وَهُوَ بَصْرِيٌّ مِنَ الثِّقَاتِ الصَّالِحِينَ.
سعید بن جبیر نے بیان کرتے ہیں: انہوں نے کہا: میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ چل رہا تھا، وہ ایک قوم کے پاس سے گزرے جنہوں نے ایک پرندے کو نشانہ بنایا، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اللہ کی لعنت ہو اس پر جس نے ایسا کیا، میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔
داؤد بن القصاق نے اس کے علاوہ کوئی حدیث روایت نہیں کی اور وہ بصرہ کے ہیں جو ثقہ اور صالح لوگوں میں سے ہیں۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى صحيحه برقم: 5514، 5515، ومسلم فى صحيحه برقم: 1958، وابن حبان فى صحيحه برقم: 5617، والحاكم فى مستدركه برقم: 7670، والنسائي فى المجتبيٰ برقم: 4453، والطبراني فى الصغير برقم: 413، وأحمد فى مسنده برقم: 3194»
1    2    3    Next