نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الطِّبِّ
طب کا بیان
1. موت کے علاوہ ہر مرض کی دوا موجود ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1086
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جو بیماری بھی پیدا فرمائی اس کے لیے دوا بھی پیدا فرمائی سوائے موت کے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8314، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 23884، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1564، 2534، 3699، والطبراني فى «الصغير» برقم: 92، السلسلة احاديث صحيحه: 1650
قال الهيثمي: فيه شبيب بن شيبة قال زكريا الساجي صدوق يهم وضعفه الجمهور وبقية رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 84)»