نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الرِّقَاقِ
دلوں کو نرم کرنے کا بیان
60. امّت کے متولی کی ذمّہ داریوں کا بیان
حدیث نمبر: 1046
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت میں سے جو شخص بھی مسلمانوں کے کسی معاملے کا متولی بنایا گیا اور اس نے ان کی اس طرح حفاظت نہ کی جس طرح وہ اپنی اور اپنے اہل کی حفاظت کرتا ہے تو وہ جنّت کی خوشبو بھی نہیں پا سکے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7594، والطبراني فى «الصغير» برقم: 919
قال الهيثمي: وفيه إسماعيل بن شيبة الطائفي وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 211)»