نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الرِّقَاقِ
دلوں کو نرم کرنے کا بیان

18. بینائی جانے پر ثواب کی نیّت سے صبر کرنے والے کی فضیلت کا بیان

حدیث نمبر: 1002
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ بَهَانٍ الْعَسْكَرِيُّ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقُولُ اللَّهُ: مَنْ أَذْهَبْتُ كَرِيمَتَيْهِ فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ، إِلا أَبُو الأَحْوَصِ سَلامُ بْنُ سُلَيْمٍ. تَفَرَّدَ بِهِ سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، وَلا نَعْلَمُ رَوَاهُ عَنْ سَهْلٍ، إِلا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَرُومَةَ الأَصْبَهَانِيُّ الْحَافِظُ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ بَهَانٍ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں جس کی دو پیاری آنکھیں لے لوں، تو وہ صبر کرے اور ثواب کا طلبگار ہو، تو میں اس کے اجر میں کم از کم جنّت پر راضی ہوں گا۔
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5653، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2400، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6648، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12663، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 250، 3177، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 398، وأخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4285»