نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ
اذکار کا بیان
23. رات میں دعاؤں کی قبولیت کی گھڑی کا بیان
حدیث نمبر: 960
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں جو مسلمان شخص بھی اللہ تعالیٰ سے مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے دے دیتا ہے اور یہ (گھڑی) ہر رات میں ہوتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 757، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2561، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14578، 14768، 14974، والطبراني فى «الصغير» برقم: 848، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1911، 2281»