نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ
اذکار کا بیان
6. دشمن کو شکست دینے کے لیے دعا کا بیان
حدیث نمبر: 938
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احزاب کے دن یہ دعا کی: ” «اَللّٰهُمَّ مُنَزِّلَ الْكِتَابِ، مَجْرِيَ السَّحَابِ، سَرِيْعَ الْحِسَابِ، هَازِمَ الْأَحْزَابِ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ.» ”اے اللہ! کتاب کو نازل کرنے والے، بادلوں کو چلانے والے، جلدی حساب لینے والے، کفار کی جماعتوں کو شکست دینے والے ان کو شکست دے اور ان کو جھنجھوڑ دے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2933، 4115، 6392، 7489، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1742، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2775، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3843، 3844، 7004، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 6494، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4205، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1678، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1963، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2796، 2990، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19413، والحميدي فى «مسنده» برقم: 736، والطبراني فى «الصغير» برقم: 194، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30202»