نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
80. مجلس میں سلام کہنے کے آداب کا بیان
حدیث نمبر: 727
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کچھ لوگوں کے پاس جائے اور وہ بیٹھے ہوئے ہوں تو انہیں سلام کہے، پھر اگر اسے کوئی کام پڑ جائے اور وہ اٹھنا چاہے تو سلام کہے، کیونکہ پہلا سلام دوسرے سلام سے زیادہ ضروری نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 493، 494، 495، 496، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10102، 10128، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5208، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2706، قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7263، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1196،والطبراني فى «الصغير» برقم: 371، 1046، 1047»
حدیث نمبر: 728
اس سند سے بھی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔