نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
78. صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی عظمت کا بیان
حدیث نمبر: 725
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کو برا بھلا مت کہو، کیونکہ تم میں سے کوئی آدمی اگر اُحد پہاڑ کے برابر سونا صدقہ کرے تو وہ ان کے ایک مد یا اس کے نصف مد کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3673، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2541، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6994، 7253، 7255، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8250، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4658، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3861، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20968، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11238، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6567، والطبراني فى «الصغير» برقم: 982، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33071»