نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
36. مجلس میں سلام کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 682
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی مجلس میں آئے تو ان کو سلام کہے، پھر جب اٹھے تو پھر سلام کہے، ان میں سے پہلا سلام دوسرے سلام سے زیادہ حقدار نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 493، 494، 495، 496، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10102، 10128، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5208، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2706، قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7263، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1196،والطبراني فى «الصغير» برقم: 371، 1046، 1047»