نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
کتاب الادب
ادب کا بیان

14. بخل سے پاک رہنے کا بیان

حدیث نمبر: 660
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْحَضْرَمِيُّ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّادُ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"ثَلاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ، فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الشُّحِّ: مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ، وَقَرَّى الضَّيْفَ، وَأَعْطَى فِي النَّوَائِبِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، إِلا بِشْرٌ الدِّمَشْقِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین چیزیں جس میں ہوں وہ بخل سے پاک ہوتا ہے، ایک وہ شخص جو خوشدلی سے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتا ہے، دوسرا وہ جو مہمان نوازی کرے، اور تیسرا وہ جو مصائب میں لوگوں کو عطیات دے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم:126
قال الهيثمي: وفيه زكريا بن يحيى الوقار وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 68)»