نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الْعَقِيْقَة
عقیقہ کا بیان
حدیث نمبر: 506
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی بچہ پیدا ہو تو وہ اس کا اونٹوں، گایوں یا بکریوں سے عقیقہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «[إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق
وفيه مسعدة بن اليسع وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 58)»
حدیث نمبر: 507
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقیقہ ساتویں دن ذبح کیا جائے یا چودھویں یا اکیسویں دن۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19355، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4882، والطبراني فى «الصغير» برقم: 723
قال ابن حجر: وإسماعيل ضعيف وذكر الطبراني أنه تفرد به، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 507)»