نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
کِتَابُ الصِّیَام
روزوں کا بیان

14. ماہِ رمضان ہر رات میں جہنم سے کچھ لوگوں کی آزادی کا بیان

حدیث نمبر: 379
حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ جَعْفَرٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ السَّلِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ ، عَنْ وَاسِطِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى عُتَقَاءَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ إِلا رَجُلا أَفْطَرَ عَلَى خَمْرٍ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ، إِلا وَاسِطٌ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان کی ہر رات میں جہنم سے کچھ لوگ آزاد کیے جاتے ہیں، مگر وہ شخص جو شراب پر روزہ افطار کرے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق
قال الھیثمی: فيه واسط بن الحارث وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 156)»