نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الصَّلوٰةِ
نماز کا بیان

154. نماز سے گناہوں کے جھڑنے کا بیان

حدیث نمبر: 329
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدَةَ الضَّرِيرُ الْبَصْرِيُّ ، بِالأَنْبَارِ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ ابْنِ بِنْتِ أَزْهَرَ بْنِ سَعْدٍ السَّمَّانُ ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ أَشْعَثَ السَّعْدَانِيُّ، مِنَ الأَزْدِ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ الْمُسْلِمَ لِيُصَلِّيَ وَخَطَايَاهُ مَوْضُوعَةٌ عَلَى رَأْسِهِ، فَكُلَّمَا سَجَدَ تَحَاتَّتْ عَنْهُ، فَتَفْرُغُ حِينَ يَفْرُغُ مِنْ صَلاتِهِ، وَقَدْ تَحَاتَّتْ خَطَايَاهُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُلَيْمَانَ، إِلا عِمْرَانُ، وَلا عَنْ عِمْرَانَ، إِلا أَشْعَثُ بْنُ أَشْعَثَ، تَفَرَّدَ بِهِ بِشْرٌ
سیدنا سلیمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان نماز پڑھتا ہے اور اس کے گناہ اس کے سر پر ہو تے ہیں، جب وہ سجدہ کرتا ہے تو وہ اس سے گر پڑتے ہیں، جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوتا ہے تو اس کے گناہ گر چکے ہوتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «مجهول، أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6125، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1153
قال الھیثمی: فيه أشعث بن أشعث السعداني ولم أجد من ترجمه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 300)»