نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الصَّلوٰةِ
نماز کا بیان
116. ہر نماز کے بعد پڑھنے کی ایک دعا کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 290
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھی: «أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِيْ لَا إَلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ، وَأَتُوْبُ إِلَيْهِ.» ”میں مغفرت مانگتا ہوں اس اللہ سے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، جو زندہ ہے اور ہر چیز کا نگہبان ہے اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں“، تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اگرچہ وہ جنگ سے بھاگا ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7738، والطبراني فى «الصغير» برقم: 839
قال الھیثمی: وفيه عمر بن فرقد وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 104)»