نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الصَّلوٰةِ
نماز کا بیان
100. نماز باجماعت کی اہمیت کا بیان
حدیث نمبر: 274
سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تو کہنے لگے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں بوڑھا، نابینا اور مسجد سے دور رہنے والا ہوں، اور مجھے ہاتھ پکڑ کر لے جانے والا بھی کوئی نہیں تو کیا میرے لیے گھر میں نماز ادا کرنے کی رخصت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم اذان سنتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تیرے لیے کوئی رخصت نہیں پاتا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1479، 1480، بدون ترقيم، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 909، 910، 6736، وأبو داود فى «سننه» برقم: 552، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 792، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5026، 5027، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1430، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15730، والطبراني فى «الصغير» برقم: 732
قال الشيخ الألباني: صحيح»