نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الصَّلوٰةِ
نماز کا بیان
77. دعاءِ استخارہ کا بیان
حدیث نمبر: 251
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں قرآن کی سورة کی طرح استخارہ سکھایا کرتے تھے، کہتے: ”جب تم میں سے کوئی کسی کام کا ارادہ کرے تو یوں کہے: «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْتَخِيْرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيْمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ، اَللّٰهُمَّ إِنْ كَانَ هٰذَا الْأَمْرُ خَيْرَةً لِيْ فِيْ دِيْنِيْ وَ دُنْيَايَ وَعَاقِبَةِ أَمْرِيْ فَقَدِّرْهُ لِيْ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذٰلِكَ خَيْرٌ فَسَهِّلْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ وَاصْرِفْ عَنِّى الشَّرَّ حَيْثُ كَانَ، وَرَضِّنِىْ بِقَضَائِكَ.» “
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1528، 1583، 1834، 1835، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20210، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30015، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10012، 10052، 10421، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3723، 3724، 7332، والطبراني فى «الصغير» برقم: 524
قال الھیثمی: في إسناد الأوسط والصغير رجل ضعف في الحديث، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 280) برقم: 3673»