نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الصَّلوٰةِ
نماز کا بیان
28. تین چیزوں کے گزرنے سے نماز باطل ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 202
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کو کالا کتا، عورت اور گدھا کاٹ دیتے ہیں۔“ عبد الله بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا کیا وجہ ہے کالا کتا سرخ پیلے سے زیادہ سخت ہے؟ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے بھتیجے! میں نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے ہی سوال کیا تھا جیسے تو نے مجھ سے کیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 510، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 806، 830، 831، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2383، 2384، 2385، 2388، 2389، 2391، 2392، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 749، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 828، وأبو داود فى «سننه» برقم: 702، والترمذي فى «جامعه» برقم: 338، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1454، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 952، 3210، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3537، 3538، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21718، 21738، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1632، 1635، 1636، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2685، 3325، 8299، والطبراني فى «الصغير» برقم: 195، 505، 1161»