نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الطَّهَارَة
طہارت کا بیان
23. اللہ کا شکر ادا کرنے کی ترغیب
حدیث نمبر: 110
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اتنی نماز پڑھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں پر ورم آجاتا، کہا گیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے اللہ نے پہلے اور پچھلے گناہ معاف نہیں کر دیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کا مطلب یہ کہ میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3374، والطبراني فى «الصغير» برقم: 327
قال الهيثمي: فيه عبد الرحمن بن عثمان وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 271)»