نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل

27. باب مَنْ قَرَأَ خَمْسِينَ آيَةً:
27. جو شخص پچاس آیات پڑھے اس کی فضیلت

حدیث نمبر: 3478
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا فِطْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ بِخَمْسِينَ آيَةً، لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس نے کسی رات میں پچاس آیات پڑھیں وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3489]»
اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن موقوف ہے۔ اور اس کو ابن ابی شیبہ نے [ابن أبى شيبه 508/10، 10135] اور طبرانی نے [المعجم الكبير 158/9، 8727] میں روایت کیا ہے۔ نیز آگے بھی یہ روایت آ رہی ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 3658]

حدیث نمبر: 3479
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ، وَفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَا: "مَنْ قَرَأَ بِخَمْسِينَ آيَةً فِي لَيْلَةٍ، كُتِبَ مِنْ الْحَافِظِينَ".
سیدنا تمیم داری اور سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہما نے کہا: جو ایک رات میں پچاس آیات پڑھے گا وہ حفاظ میں لکھا جائے گا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لانقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 3490]»
اس اثر کی سند میں انقطاع ہے اس لئے ضعیف ہے۔