نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل


حدیث نمبر: 3476
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ بِعَشْرِ آيَاتٍ، لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جس نے رات میں دس آیات پڑھیں وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3487]»
اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن موقوف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 508/10، 10137] و [الحاكم فى المستدرك 2042، واسناده منقطع] اور اس کا شاہد [صحيح ابن خزيمه 1143]، [مستدرك الحاكم 2041]، [عمل اليوم و الليلة لابن السني 702] و [صحيح ابن حبان 2572] میں موجود ہے۔

حدیث نمبر: 3477
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ بِعَشْرِ آيَاتٍ، لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جو رات میں دس آیات کی تلاوت کرے وہ غافلین میں نہ لکھا جائے گا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 3488]»
مغیرہ بن عبداللہ الجدلی کا ترجمہ کہیں مذکور نہیں ہے، باقی رجال ثقہ ہیں۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابن الضريس 63] و [ابن منصور 29/1، 24]۔ نیز آگے رقم (3489) پر یہ روایت اور مفصل آ رہی ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 3473 سے 3477)
اس باب کی تمام روایات، آثار و اقوال صحابہ کرام کے ہیں، احتمال ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہو۔
واللہ اعلم۔
Previous    1    2