نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل


حدیث نمبر: 3464
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيل بْنِ مُجَمِّعٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ: أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يَقُولُ: (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: «قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» (سورہ الاخلاص) تہائی قرآن کے برابر ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف وهو موقوف على أبي هريرة، [مكتبه الشامله نمبر: 3475]»
اس اثر کی سند ضعیف ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے، لیکن دوسری اسانید سے موصولاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے لئے تہائی قرآن پڑھوں؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» کی تلاوت فرمائی۔ ابن ماجہ میں یہی روایت موصولاً مروی ہے۔ دیکھئے: [مسلم 812، 813]، [ترمذي 2901]، [ابن ماجه 3787]، [ابن الضريس فى فضائل القرآن 248]، [الطحاوي فى مشكل الآثار 1221، 1222] و [أبويعلی 6180]

حدیث نمبر: 3465
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، عَنْ سَلَّامِ بْنِ أَبِي مُطِيعٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "(قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ: .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: «قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» ثلث قرآن کے برابر ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل عاصم بن أبي النجود. وهو موقوف على عبد الله، [مكتبه الشامله نمبر: 3476]»
عاصم بن ابی النجود کی وجہ سے اس اثر کی سند حسن ہے، اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے، لیکن اس کا شاہد مرفوعاً عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے موجود ہے۔ دیکھئے: [النسائي فى الكبرىٰ 10509]، [أبوعبيد فى فضائل القرآن، ص: 268]، [ابن الضريس فى الفضائل 262]، [الرازي فى الفضائل 106]، [الطبراني فى الكبير 172/10، 10245]، [الطيالسي 1991]، [ابن السني فى عمل اليوم 692، وغيرهم كثيرون]
Previous    1    2    3    4    5    6    Next