نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل


حدیث نمبر: 3462
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ كَانَ "إِذَا قَرَأَ سُورَةً فَخَتَمَهَا، أَتْبَعَهَا بِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ".
عقبہ بن ضمرہ بن حبیب نے اپنے والد سے روایت کیا کہ وہ جب بھی کوئی سورت پڑھ کر ختم کرتے تو اس کے بعد «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى ضمرة بن حبيب وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3473]»
اس اثر کی سند ضمرہ بن حبيب تک صحیح اور انہیں پر موقوف ہے، یعنی یہ ان کا عمل تھا۔ کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔

حدیث نمبر: 3463
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبَانَ بْنِ يَزِيدَ الْعَطَّارِ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي لَيْلَةٍ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟ قَالُوا: نَحْنُ أَعْجَزُ وَأَضْعَفُ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ جَزَّأَ الْقُرْآنَ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ، فَجَعَلَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُلُثَ الْقُرْآنِ".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی اس کی قدرت نہیں رکھتا کہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لے؟ صحابہ کرام نے عرض کیا: ہم اتنا قرآن ایک رات میں پڑھنے سے عاجز و کمزور ہیں (یعنی کسی طرح ثلث قرآن نہیں پڑھ سکتے)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الله تعالیٰ نے قرآن کو تین حصوں میں تقسیم کیا (یعنی معانی و مفاہیم کے اعتبار سے قصص، احکام، صفات (باری تعالیٰ) اور «قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» (سورہ الاخلاص) کو تیسرا حصہ قرار دیا۔ (جس میں الله تعالیٰ کی جامع صفات مذکور ہیں)۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3474]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 811، 812]، [نسائي فى عمل اليوم و الليلة 701]، [الطيالسي 1992]، [فضائل القرآن لعبدالرحمٰن الرازي 105]، [فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 268] و [البيهقي فى شعب الإيمان 2534]
Previous    1    2    3    4    5    6    Next