نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل

24. باب في فَضْلِ: {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ}:
24. «‏‏‏‏قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» کی فضیلت کا بیان

حدیث نمبر: 3460
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ، حَدَّثَنَا إِيَاسٌ الْبِكَالِيُّ، عَنْ نَوْفٍ الْبِكَالِيِّ، قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ جَزَّأَ الْقُرْآنَ عَلَى ثَلَاثَةِ أَجْزَاءٍ، فَجَعَلَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ثُلُثَ الْقُرْآنِ".
نوف بن فضالہ بکالی نے کہا: بیشک اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی تقسیم تین جزء میں کی اور «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» کو ایک تہائی قرار دیا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إياس البكالي مجهول والأثر موقوف على نوف بن فضالة الباكلي، [مكتبه الشامله نمبر: 3471]»
یہ اثر نوف البکالی پر موقوف، اور اس کی سند میں ایاس البکالی مجہول ہے۔

حدیث نمبر: 3461
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عَقِيلٍ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَال: "مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ، بُنِيَ لَهُ بِهَا قَصْرٌ فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ قَرَأَ عِشْرِينَ مَرَّةً، بُنِيَ لَهُ بِهَا قَصْرَانِ فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ قَرَأَهَا ثَلَاثِينَ مَرَّةً، بُنِيَ لَهُ بِهَا ثَلَاثَةُ قُصُورٍ فِي الْجَنَّةِ"، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَنْ لَتَكَّثُرَنَّ قُصُورُنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"اللَّهُ أَوْسَعُ مِنْ ذَلِكَ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ، وَزَعَمُوا أَنَّهُ كَانَ مِنْ الْأَبْدَالِ.
ابوعقیل نے خبر دی کہ انہوں نے سعید بن المسيب رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے تھے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دس بار «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» (سورة الاخلاص) پڑھی اس کے لئے جنت میں اسی وجہ سے ایک محل تیار کیا جائے گا، اور جس نے بیس مرتبہ اس کو پڑھا اس کے لئے اسی وجہ سے دو محل تعمیر کئے جائیں گے، اور جس نے تیس بار اس کو پڑھا اس کے لئے تین محل جنت میں ہوں گے، اس پر سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: پھر تو اے اللہ کے رسول ہم بہت کثرت سے محل بنائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقیناً اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ وسعت دینے والا ہے۔ ابومحمد امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ابوعقیل کا نام زہرہ بن معبد ہے، اور کہا جاتا تھا کہ وہ ابدال (پہنچے ہوئے بزرگ) میں سے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لإرساله، [مكتبه الشامله نمبر: 3472]»
یہ حدیث مراسیل ابن المسیب میں سے ہے اور ضعیف ہے۔ مختصراً اس روایت کو طبرانی نے [أوسط 283] میں ذکر کیا ہے، لیکن اس کی سند بھی ضعیف ہے۔ نیز امام أحمد نے [أحمد 437/3] اور [ابن السني 693]، عقیلی نے [الضعفاء 92/2]، طبرانی نے [الكبير 184/20، 397، 398] میں بھی ذکر کیا ہے، لیکن سب کی سند ضعیف ہے۔

«إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«وله شواهد من حديث معاذ بن أنس الجهني، وحديث أبى هريرة الدوسي، وحديث محمد بن كعب بن سليم القرظي، وحديث على بن أبى طالب، وحديث هلال بن يساف الأشجعي»
«فأما حديث معاذ بن أنس الجهني، أخرجه أحمد فى "مسنده" (6 / 3326) برقم: (15850) والطبراني فى "الكبير" (20 / 183) برقم: (397)، (20 / 184) برقم: (398)»
«وأما حديث أبى هريرة الدوسي، أخرجه الطبراني فى "الأوسط" (1 / 93) برقم: (281)»
«وأما حديث محمد بن كعب بن سليم القرظي، أخرجه ابن أبى شيبة فى "مصنفه" (5 / 268) برقم: (7902)»
«وأما حديث على بن أبى طالب، أخرجه ابن أبى شيبة فى "مصنفه" (15 / 381) برقم: (30432)»
«وأما حديث هلال بن يساف الأشجعي، أخرجه ابن أبى شيبة فى "مصنفه" (15 / 382) برقم: (30433)»
1    2    3    4    5    Next