نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل

13. باب فَضْلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ:
13. سورہ البقرہ کی فضیلت کا بیان

حدیث نمبر: 3407
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا فِطْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "مَا مِنْ بَيْتٍ يُقْرَأُ فِيهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ، إِلَّا خَرَجَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضَرِيطٌ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جس گھر میں سورۃ البقرہ پڑھی جائے اس سے شیطان ہوا خارج کرتے ہوئے بھاگ جاتا ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فطر متأخر السماع من أبي إسحاق السبيعي، [مكتبه الشامله نمبر: 3418]»
یہ اثر موقوف ہے اور سند ضعیف ہے، لیکن صحیح سند سے بھی مروی ہے۔ دیکھئے: [طبراني فى الكبير 138/9، 8643]، [الأوسط 2269]، [الصغير 53/1]، [البيهقي فى شعب الإيمان 2379]، [الحاكم 2063] و [ابن الضريس 175]۔ مزید دیکھئے: [الحاكم 258/2، 3060، وقال: صحيح الاسناد دو لم يخرجاه و وافقه الذهبي]
وضاحت: (تشریح حدیث 3406)
یعنی شیطان ڈر کر بھاگتا ہے اور ہوا نکل جاتی ہے، انسان بھی ڈر جائے تو پیشاب یا پائخانہ خطا ہو جاتا ہے۔

حدیث نمبر: 3408
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَتْنَا عَبْدَةُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، قَالَ: "سُورَةُ الْبَقَرَةِ تَعْلِيمُهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكُهَا حَسْرَةٌ، وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ، وَهِيَ فُسْطَاطُ الْقُرْآنِ".
خالد بن معدان نے کہا: سورہ البقرہ کی تعلیم باعث خیر و برکت ہے، اور اس کو ترک کرنا باعثِ حسرت و ندامت ہے، جادوگر اس کے مقابلہ کی طاقت نہیں رکھتے ہیں، یہ قرآن کا خیمہ ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 3419]»
یہ اثر خالد پر موقوف ہے۔ عبدۃ بنت خالد کا ترجمہ کہیں نہیں ملا، اور ابوالمغيرۃ: عبدالقدوس بن الحجاج ہیں، لیکن اسی معنی کی حدیث ابوامامہ سے موصولاً مروی ہے۔ دیکھئے: [مسلم 804]۔ آگے (3423) پر بھی آ رہی ہے۔
1    2    3    Next