نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الفرائض
وراثت کے مسائل کا بیان

47. باب مِيرَاثِ الصَّبِيِّ:
47. نومولود بچے کی وراثت کا بیان

حدیث نمبر: 3159
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا الْأَشْعَثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "إِذَا اسْتَهَلَّ الصَّبِيُّ، وُرِّثَ وَصُلِّيَ عَلَيْهِ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جب (نومولود) بچہ (پیدائش کے وقت) اونچی آواز نکال دے (یعنی رو دے) تو وارث ہو گا اور اس پر نماز بھی پڑھی جائے گی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف أشعث وهو: ابن سوار وهو موقوف على جابر، [مكتبه الشامله نمبر: 3168]»
اشعث بن سوار کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1032]، [ابن ماجه 1508، 2750]، [ابن أبى شيبه 11529]، [ابن حبان 6032]، [موارد الظمآن 1223]، [مجمع الزوائد 7239]۔ نیز دیکھئے: [المحلی لابن حزم 158/5، 309/9]

حدیث نمبر: 3160
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: "إِذَا اسْتَهَلَّ الصَّبِيُّ، وَرِثَ وَوُرِثَ وَصُلِّيَ عَلَيْهِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: جب بچہ رو دے تو وارث بھی ہو گا، اور وارث بنایا جائے گا، اور اس کی نمازِ جنازہ بھی پڑھائی جائے گی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف شريك متأخر السماع من أبي إسحاق الشيباني، [مكتبه الشامله نمبر: 3169]»
اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11535]، [ابن عدي 1329/4]، [المحلی 308/9 -309]
1    2    3    4    Next