نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الفرائض
وراثت کے مسائل کا بیان


حدیث نمبر: 3059
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:"تُوُفِّيَتْ فُكَيْهَةُ بِنْتُ سَمْعَانَ وَتَرَكَتْ ابْنَ أَخِيهَا لِأَبِيهَا، وَبَنِي بَنِي أَخِيهَا لِأَبِيهَا وَأُمِّهَا، فَوَرَّثَ عُمَرُ بَنِي أَخِيهَا لِأَبِيهَا".
ابن سیرین رحمہ اللہ نے کہا: فکیہہ بنت سمعان فوت ہوئیں اور پدری بھائی کا بیٹا اور حقیقی بھائی کا پوتا چھوڑ گئیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پدری بھائی کے بیٹوں کو وارث قرار دیا (کیوں کہ پوتے ولی ابعد ہیں)۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف إلى ابن سيرين، [مكتبه الشامله نمبر: 3069]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ (3056) پر یہ روایت گذر چکی ہے اور آگے (3062) پر بھی آ رہی ہے۔

حدیث نمبر: 3060
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَزَيْدٍ: أَنَّهُمْ قَالُوا: "الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ".
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے مروی ہے: سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا زید رضی اللہ عنہم سب نے کہا: ولاء (حق وراثت) بڑے کے لئے ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لانقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 3070]»
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کا مذکور بالا کسی صحابی سے لقاء ثابت نہیں اس لئے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11550، 11606]، [البيهقي 303/10، 306]
Previous    1    2    3    4    5    Next