نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الفرائض
وراثت کے مسائل کا بیان

21. باب قَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ في الْجَدَّاتِ:
21. سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول جدات کے بارے میں

حدیث نمبر: 2975
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا الْأَشْعَثُ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: "إِنَّ الْجَدَّاتِ لَيْسَ لَهُنَّ مِيرَاثٌ، إِنَّمَا هِيَ طُعْمَةٌ أُطْعِمْنَهَا، وَالْجَدَّاتُ أَقْرَبُهُنَّ وَأَبْعَدُهُنَّ سَوَاءٌ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جدات کے لئے میراث نہیں ہے، یہ ان کے لئے عطیہ ہے، چاہے وہ جدات قریبی ہوں یا دور کے رشتے کی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده فيه علتان: ضعف أشعث بن سوار والانقطاع، [مكتبه الشامله نمبر: 2985]»
اس روایت کی سند میں انقطاع ہے، اور اشعث بن سوار ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 326/11، 11337] و [عبدالرزاق 19089] و [المحلی 277/9]

حدیث نمبر: 2976
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، أَنْبَأَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: "تَرِثُ الْجَدَّةُ وَابْنُهَا حَيٌّ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: بیٹے کی موجودگی میں جدہ وارث ہوگی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لانقطاعه إبراهيم لم يدرك ابن مسعود، [مكتبه الشامله نمبر: 2986]»
اس روایت کی سند میں انقطاع ہے، اس لئے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن منصور 98، 109]، [ابن أبى شيبه 331/11، 11348] و [البيهقي 226/6]