نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الفرائض
وراثت کے مسائل کا بیان

1. باب في تَعْلِيمِ الْفَرَائِضِ:
1. فرائض کی تعلیم حاصل کرنے کا بیان

حدیث نمبر: 2884
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا عَاصِمٌ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: "تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَاللَّحْنَ وَالسُّنَنَ كَمَا تَعَلَّمُونَ الْقُرْآنَ".
امیر المومنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: فرائض، اور قواعد، اور سنن سیکھو، جس طرح تم قرآن کی تعلیم حاصل کرتے ہو۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو موقوف على عمر رضي الله عنه، [مكتبه الشامله نمبر: 2892]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور یہ قول موقوف على سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہے، اس کو ابن ابی شیبہ نے [مصنف 459/10، 9975] میں اور سعید بن منصور نے [السنن 1] میں اور [البيهقي 209/6] نے ذکر کیا ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2883)
فرائض سے مراد میراث اور اس کے حصص و احکام، لحن سے مراد علمِ نحو کے احکام و قواعد تاکہ عربی زبان کے بولنے اور سمجھنے میں غلطی نہ ہو، اور سنن سے مراد احادیثِ رسول اور علمِ حدیث ہے، حقیقت یہ ہے کہ انسان کو ان تینوں علوم کی اشد ضرورت ہے۔
گرچہ یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے لیکن ان علوم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔

حدیث نمبر: 2885
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: "تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ فَإِنَّهَا مِنْ دِينِكُمْ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: علمِ فرائض سیکھو کیونکہ یہ تمہارے دین میں سے ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أنه منقطع إبراهيم النخعي لم يدرك عمر بن الخطاب وهو موقوف أيضا على عمر رضي الله عنه، [مكتبه الشامله نمبر: 2893]»
اس اثر کے رجال ثقات ہیں، لیکن ابراہیم نخعی کا لقاء امیر المومنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں اس لئے منقطع ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 234/11، 11081]، [سنن سعيد بن منصور 2]، [البيهقي فى الفرائض 209/6]
1    2    3    4    5    Next