نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الرويا
کتاب خوابوں کے بیان میں

3. باب: «ذَهَبَتِ النُّبُوَّةُ وَبَقِيَتِ الْمُبَشِّرَاتُ» :
3. اس کا بیان کہ نبوت ختم ہوئی مبشرات باقی ہیں

حدیث نمبر: 2175
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ الْكَعْبِيَّةِ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "ذَهَبَتْ النُّبُوَّةُ وَبَقِيَتْ الْمُبَشِّرَاتُ".
سیدہ ام کرز الکعبیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: نبوت ختم ہوئی (یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا) لیکن خوشخبری دینے والے خواب باقی رہیں گے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2184]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 3896]، [ابن حبان 6047]، [الحميدي 351]
وضاحت: (تشریح حدیث 2174)
اس حدیث سے بھی معلوم ہوا کہ بعض خواب سچے ہوتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اطمینان و خوشی بہم پہنچاتا ہے۔
یہ حدیث صحیح اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان برحق ہے۔
واللہ اعلم۔