نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں

91. باب فِيمَنْ يَبِيتُ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى مِنْ عِلَّةٍ:
91. کوئی شخص بیماری کی وجہ سے منیٰ کی راتیں مکہ میں گزار سکتا ہے؟

حدیث نمبر: 1982
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ الْعَّبَاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ اسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَبِيتَ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى مِنْ أَجْلِ سِقَايَتِهِ. فَأَذِنَ لَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی کہ وہ حجاج کرام کو پانی پلانے کی خاطر منیٰ کی راتیں مکہ میں گزار سکتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1986]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1634]، [مسلم 1315]، [أبوداؤد 1959]، [ابن ماجه 3065]، [ابن حبان 3889]، [معرفة السنن والآثار 10247]، [مسند الشافعي 373]

حدیث نمبر: 1983
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، نَحْوَهُ.
اس سند سے بھی مذکورہ بالا روایت کے مانند مروی ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1987]»
تخریج وترجمہ اوپر مذکور ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1981 سے 1983)
جمہور علمائے کرام کے نزدیک 10، 11، 12 ذوالحجہ کی راتیں حاجی کو منیٰ میں گزارنا واجب ہے لیکن مرض اور عذرِ شرعی کی بنا پر مکہ میں رات گذاری جا سکتی ہے، سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ حاجیوں کو زمزم کا پانی نکال کر پلایا کرتے تھے، اس علت و سبب کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عم محترم کو اجازت دی کہ وہ ان راتوں کو مکہ میں گزار سکتے ہیں۔