نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں

83. باب مَا يَصْنَعُ الْمُحْرِمُ إِذَا اشْتَكَى عَيْنَيْهِ:
83. محرم کی آنکھ آ جائے تو کیا کرے؟

حدیث نمبر: 1968
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي الْمُحْرِمِ إِذَا اشْتَكَى عَيْنَيْهِ: "يَضْمِدُهَا بِالصَّبِرِ".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب محرم کی آنکھ میں تکلیف ہو تو وہ اس پر ایلوے کا لیپ لگا لے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1972]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1204]، [أبوداؤد 1839]، [ترمذي 952]، [نسائي 2710]، [الحميدي 34]۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: علماء کا اسی پرعمل ہے کہ محرم حالتِ احرام میں آنکھ پر دوا لگا سکتا ہے بشرطیکہ اس میں خوشبو نہ ہو۔