نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل


حدیث نمبر: 1207
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "كُنَّا نَمْشِي فِي الْمَسْجِدِ وَنَحْنُ جُنُبٌ لَا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم مسجد میں حالت جنابت میں چلتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن أبي ليلى، [مكتبه الشامله نمبر: 1212]»
یہ قول ضعیف ہے، محمد بن ابی لیلی اس روایت میں ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 146/1]، [بيهقي 443/2]، [الدر المنثور 166/2]
وضاحت: (تشریح احادیث 1202 سے 1207)
ان آثار سے جنبی کے مسجد سے گذرنے کا ثبوت ہے، نیز یہ روایت «لَا أُحِلُّ الْمَسْجِدَ لِجُنُبٍ وَلَا حَائِضٍ» متکلم فیہ ہے۔
البتہ ان کا مسجد میں بیٹھنا درست نہیں۔
واللہ علم۔
Previous    1    2    3