نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل

115. باب اغْتِسَالِ الْحَائِضِ إِذَا وَجَبَ الْغُسْلُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ تَحِيضَ:
115. جنبی عورت کا حیض شروع ہونے سے پہلے غسل کرنے کا بیان

حدیث نمبر: 1181
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ عَطَاءٍ، وَالزُّهْرِيِّ، قَالَا: "الْغُسْلُ مِنْ الْجَنَابَةِ، وَالْحَيْضِ وَاحِدٌ".
عطاء رحمہ اللہ اور زہری رحمہ اللہ دونوں نے فرمایا: جنابت اور حیض کا ایک ہی جیسا غسل ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1186]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 74/1]

حدیث نمبر: 1182
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "لِامْرَأَتِهِ خَلِّلِي شَعْرَكِ بِالْمَاءِ قَبْلَ أَنْ تَخَلَّلَهُ نَارٌ قَلِيلَةُ الْبُقْيَا عَلَيْهِ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی سے کہا: بالوں میں پانی کا خلال کرو، اس سے پہلے کہ اس میں آگ داخل ہو۔ «(البقيا والبقايا من الابقاء عليه)»
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أنه منقطع إبراهيم لم يدرك حذيفة، [مكتبه الشامله نمبر: 1187]»
اس حدیث کی سند میں انقطاع ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 74/1] و [تهذيب الآثار مسند على 434]
1    2    3    4    5    Next