نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل


حدیث نمبر: 1035
أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ: تَقْرَأُ؟، قَالَ: "لَا، إِلَّا طَرَفَ الْآيَةِ".
عطاء رحمہ اللہ سے حائضہ عورت کے بارے میں مروی ہے: کیا وہ قرآن پڑھ سکتی ہے؟ فرمایا: نہیں، صرف شروع یا آخر کا جملہ پڑھ سکتی ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1039]»
اس قول کی سند صحیح ہے، اور یہ روایت (1010) میں گذر چکی ہے۔ یعلی: ابن عبید اور عبدالملک: ابن ابی سلیمان ہیں۔

حدیث نمبر: 1036
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي عَطَّافٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "أَرْبَعٌ لَا يَحْرُمْنَ عَلَى جُنُبٍ وَلَا حَائِضٍ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ"، سُئِلَ أَبُو مُحَمَّد عَبْد اللَّهِ: يَقْرَأُ الْجُنُبُ آيَةً آيَةً؟، قَالَ: لَا يُعْجِبُنِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: چار کلمے جنبی اور حائض پر بھی حرام نہیں: «سبحان الله، والحمد لله، ولا إله الا الله، والله اكبر» ۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1040]»
اس اثر کی سند جید ہے۔ یہ روایت کہیں اور نہیں ملی۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1024 سے 1036)
جنابت کی حالت میں قرآن پڑھنا درست نہیں کیونکہ اس کا وقت زیادہ دیر کا نہیں، البتہ ذکرِ الٰہی کر سکتے ہیں جیسا کہ سیدنا ابوہريرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر حال میں ذکر کرتے تھے، اور حائضہ قرآن پڑھ سکتی ہے جیسا کہ گذر چکا ہے۔
دیکھئے: توضیح اثر رقم (1011)۔
Previous    2    3    4    5    6