نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل


حدیث نمبر: 1005
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، قَالَ: سُئِلَ عَنْهَا حَمَّادٌ، فَقَالَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ: "تَغْتَسِلُ".
حماد سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: امام ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ وہ غسل جنابت کرے گی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1009]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 77/1] و رقم (1002)۔

حدیث نمبر: 1006
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: "تَغْتَسِلُ".
امام شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ عورت غسل کرے گی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف حديث محمد بن سالم لا يسوى شيئا، [مكتبه الشامله نمبر: 1010]»
اس قول کی سند ضعیف ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 998 سے 1006)
یہ ائمۂ کرام کے اجتہادات ہیں، اکثر نے یہ کہا ہے کہ ایسی عورت جس کو جماع کے بعد حیض آجائے غسلِ جنابت کرے گی۔
اور یہ ہی بہتر ہے۔
واللہ اعلم۔
Previous    1    2    3    4