نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل

94. باب الْكُدْرَةِ إِذَا كَانَتْ بَعْدَ الْحَيْضِ:
94. مٹیالا رنگ حیض کے بعد آئے تو اس کا بیان

حدیث نمبر: 890
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ الْحَسَنِ، فِي الْمَرْأَةِ تَرَى الدَّمَ فِي أَيَّامِ طُهْرِهَا، قَالَ: "أَرَى أَنْ تَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ"..
امام حسن رحمہ اللہ نے اس عورت کے بارے میں کہا جو طہر کے ایام میں خون دیکھے، فرمایا: میری رائے میں غسل کر کے نماز پڑھے گی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 894]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 94/1]
وضاحت: (تشریح حدیث 889)
یعنی یہ استحاضہ کا خون شمار ہوگا۔

حدیث نمبر: 891
وقَالَ ابْنُ سِيرِينَ: "لَمْ يَكُونُوا يَرَوْنَ بِالْكُدْرَةِ وَالصُّفْرَةِ بَأْسًا"..
امام ابن سیرین رحمہ اللہ نے کہا: صفرۃ و کدرۃ میں لوگ کوئی برائی سمجھتے نہ تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 895]»
اس قول کی یہ سند صحیح ہے۔ حوالہ گذر چکا ہے۔ نیز دیکھئے: [مصنف 93/1]
1    2    3    4    5    Next